اسرا بیلگیچ اصل میں کون ہے؟ وہ کب اور کہاں پیدا ہوئی؟ حقائق جانیئے

اسرا بیلگیچ اصل میں کون ہے؟ وہ کب اور کہاں پیدا ہوئی؟ حقائق جانیئے

 آپ کو اسرا بلگیچ کی زندگی کے بارے تمام معلومات ملیں گی اس میں آپ جان سکیں گے کہ اسرا بیلگیج کب اور کہاں پیدا ہوئی؟ اسرا بیگیج کی شادی کس کے ساتھ ہوئی اور وہ کتنا عرصہ رہی؟ اسرا بیلگیج نے تعلیم کہا سے حاصل کی؟ اور اسرا بیلگیج کا اصل پیشہ کونسا ہے؟
ٹی آر ٹی” کے مشہور تاریخی ڈرامہ ارطغرل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسرا بیلگیج 14 اکتوبر 1992 میں ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئی انہو اپنی مادری تعلیم جامعہ بلقند اور حاجت تپہ یونیورسٹی سے حاصل کی ارطغرل در اصل عثمان اول کے والد ارطغرل پر مبنی ہے، جس نے اناطولیہ میں ایک چھوٹے سے خانہ بدوش جنگجو قبیلے کو سلطنت میں بدلا ، اسرا بیلگیچ نے ڈرامے میں 2018ء تک حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا، جو ارطغرل کی شریک حیات بنتی ہے۔ تاہم اپنا کردار مکمل ادا کرنے کے بعد پھر چھوڑ دیا کیونکہ نئے سیزن میں تبدیلیاں عین ضرورت تھی۔ ویسے ان کا  کردار 1281 میں مر گیا تھا اتنا جلدی نہیں جیسا کہ ٹی وی سلسلے میں دکھایا گیا ہے۔ اسرا نے ترکی کے  پیشہ ور فٹبال کھلاڑی گوکخان تورہ سے سنہ 2014ء میں تعلق قائم کیا۔ دونوں نے  21 اکتوبر 2017ء کو شادی کی۔ دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گئی۔ ترکی کی “بلقند یونیورسٹی” سے ”بین الاقوامی تعلقات“ کی تعلیم حاصل کی۔ اور حال میں وہ “استنبول شہر یونیورسٹی” سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اسرا بیلگیج نے 2014 سے 2018 تک مشہور ڈرامہ سیریل ارتغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا اس کے بعد 2018 میں ایک اور ڈرامہ سیریل میں دریا آقار کا مرکزی کردار ادا کیا اس کے بعد اسرا بیلگیج اس وقت ترکش ڈرامہ رامو میں سیبل بلدرم کا کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے رواں سال ایک فلم آدانش قد سال قاوغا میں جمرہ کا کردار ادا کیا 2014 سے لے کر 2018 تک انہیں بہت سے اعزازات سے نوازا گیا جو کہ ان کو ڈرامہ سیریل  ارطغرل میں بہترین اداکاری کی وجہ سے ملے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” میں ” حلیمہ سلطان” کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ  انسٹاگرام پر اسراء(حلیمہ سلطان) کے پاکستانی مداح نے ایک پوسٹ کے ذریعے انکے کام کی خوب تعریف کی جس پر اسرا نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسراء(حلیمہ سلطان) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک  پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں،
اس ڈرامہ سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

اسراء(حلیمہ سلطان) نے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔
اسراء(حلیمہ سلطان) نے مزید لکھا کہ وہ پُرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے  ہوئے لکھا کہ اپنا بے حد خیال رکھیے اور خوش ، پُرامن اور صحت مند رہیے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے سرکاری ٹی وی
پر نشر کیا جارہا ہے جوکہ اب ہر پاکستانی کا پسندیدہ ڈرامہ بھی بن چکا ہے۔

 201 total views,  2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *